ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، پورٹو ریکو کے مشہور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے



(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے  گلو کار رکی مارٹن سے رابطہ کر لیا ہے اور وہ اختتامی تقریب میں گلو کاری کرتےہوئے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ون ڈے  سکواڈ کا اعلان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *