(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں سری لنکا کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں ہوم کراؤڈ کے سامنے انہونی ہو گئی۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے انگلینڈ کے ساتھ میچ میں انگلینڈ کو 146 رنز بنانے کا موقع دیا لیکن انگلینڈ نے 17 اوورز میں سری لنکا کے تمام کھلاڑیوں کو ااؤٹ کر کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھا دیا۔ وِل جیکس پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ راؤنڈ کا دوسرا میچ تھا۔ اب گروپ بی B مین انگلینڈ 2 پوائنتس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ پیچھے ہیں اور اب تک ناقابل شکست رہی سری لنکا گروپ بی میں سب سے نیچے ہے۔
سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا کے بلاگولا سٹی کے پالے کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سری لنکا پہلی اننگز میں فیوریٹ ٹیم نظر آئی اور انہوں نے انگلینڈ کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ صرف 146 رنز بنانے دیئے۔
انگلینڈ نے پاور پلے میں پانسہ پلٹ دیا، میزبان سری لنکا کے 5 بیٹرز کو آؤٹ کر دیا اور صرف 35 رنز بنانے کی اجازت دی۔ نویں اوور میں سری لنکا کی چھٹی وکٹ گری اور 12 ویں اوور میں ساتویں وکٹ گر گئی۔
10اوورز میں انگلینڈ کے باؤلرز اور شاندار فیلڈنگ نے سری لنکا کو صرف 56 رنز بنانے کی مہلت دی اور ان کو درکار رن ریٹ بڑھ کر ساڑھے نو تک پہنچ گیا۔ 12 اوورز تمام ہوئے تو سری لنکا کا سکور 69 رنز ہے اور درکار رن ریٹ 10 ہو چکا ہے۔
11 ویں اوور کے خاتمے پر سری لنکا کا سکور 64 رنز ہو گیا۔
12 اوورز میں سری لنکا کو صرف 69 رنز بنانے دیئے اور ان کو 7 بیٹرز سے محروم کر دیا۔
15 اوورز کے خاتمے تک سری لنکا کا سکور 86 ہو سکا اور ان کی 8 وکٹین گر چکی تھیں۔
آج سری لنکا کے ٹاپ سکورنگ اوپنر نسانکا 8 گیندوں سے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسانکا نے دو چوکے مارے۔
کمیل مشارا 11 گیندوں سے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوسل مینڈس 4 پون رتھنائیکے 0 پر آؤٹ ہوئے۔
ولالاگا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کمیندو منڈس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دوسن ہمینتھا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ڈوسن شناکا نے ٹیم کو بربادی سے بچانے کی اچھی کوشش کی اور 24 گیندوں سے 30 رنز بنا لئے لیکن 15 ویں اوور میں عادل رشید نے انہین کیچ آؤٹ کروا دیا۔ کیپٹن کے آؤٹ ہونے پر سری لنکا کا سکور 82 رنز ہوا۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

ٹاس شناکا نے جیتا
آج کے پالے کیلے انترنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا اور انگلینڈ کے میچ میں ٹاس سری لنکا کے کیپٹن مینڈس شناکا نے جیتا۔ شناکا نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی اور انگلینڈ کو بیٹنگ دے دی۔
انگلینڈ کی بیٹنگ
انگلش ٹیم کے اوپنر فِل سالٹ نے 40 گیندوں سے 62 رنز بنائے، انہوں نے 6 چوکے مارے اور 2 چھکے بھی مارے۔
دوسرے اوپنر 14 گیندوں سے 7 رنز بنا کر چوتھے اوور مین آؤٹ ہو گئے۔
جیکب بیٹھل چھٹے اوور میں 3 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔
ٹوم بینٹن آٹھویں اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیپٹن ہیری بروک 10 وین اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا انفرادی سکور 7 بالز سے 14 رنز تھا اور اس وقت انگلینڈ کا مجموعہ 68 رنز تھا۔
سیم کورن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس دوران اوپنر فِل سالٹ ایک اینڈ سے سکور بڑھانے کی سٹرگل کرتے رہے لیکن 15 ویں اوور میں فل سالت بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعہ 106 تھا۔
جوفرا آرچر صفر پر آؤٹ ہوئے۔
وِل جیکس نے 21 رنز بنائے۔ لیام ڈاؤسن نے 6 رنز بنائے۔
جیمی اورٹن 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے اور عادل رشید ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی باؤلنگ
دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں لیں۔
دلشان مدو شنکا اور مہیش تھیکاشنکا نے دو دو وکٹیں لیں۔













Leave a Reply