(24 نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں زمبابوے نے 20 ویں اوور کی تیسری بال پر سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زمبابوے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں ہیں۔ گروپ سٹیج میں دونوں ٹیموں نے اپنا آخری میچ آج شام کولمبو کے رنجن پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا، سری لنکا نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 178 رنز بنائے، زمبابوے نے 20 وین اوور کی دوسری بال پر سکور برابر کر لیا ور تیسری بال ہر اوپنر برائن بینیٹ نے چوکا مار کر 182 رنز کر دیئے۔ برائن بینیٹ نے 63 رنز کے ساتھ بیٹ کیری کیا۔
میچ کا ٹاس
آج سہ پہر میچ کا ٹاس سری لنکا کے کیپٹن راسن شناکا نے جیتا۔ شناکا نے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔
زمبابوے کی بیٹنگ
زمبابوے کے اوپنر ٹیڈی وناشے مارومانی اور برائن بینیٹ9 اوورز تک وکٹ بچاتے ہوئے 69 رنز بنانے مین کامیاب رہے۔ مارومانی نے 26 گیندوں سے 34 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔
ریان برل نے 12 گیندوں سے 23 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔
کیپٹن سکندر رضا بٹ نے 4 چھکے اور 2 چوکے مار کر 26 رنز صرف 45 گیندوں سے بنائے۔
تاشنگا موسیکیوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹونی منیونگا 8 رنز بنا کر اوپنر برائن بینیٹ کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ برائین بینیٹ نے 48 بالز سے 63 رنز بنانے کے لئے 8 چوکے مارا۔ ان کا آخری چوکا وننگ سٹروک تھا۔

سری لنکا کی باؤلنگ

سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا کے اوپنر نسانکا نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کیا۔ نسانکا نے 41 بالز سے 62 رنز کئے۔ انہوں نے 8 چوکے مارے۔
اوپنر کوسل پریرا پانچویں اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور 22 اور سری لنکا کا مجموعہ 54 رنز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب
مینڈس 14 اور پون رتھنایکئے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کمیڈو مینڈس 7 رنز اور کیپٹن داسن شناکا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دشن ہیمانتھا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دونتھ ویلالگا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ مہیش تھیکشانا وکٹ پر گئے لیکن انہیں کوئی بال کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

زمبابوے کی باؤلنگ













Leave a Reply