(24نیوز) ٹی ٹوینٹی کے گروپ سی میں سکاٹ لینڈ اور نیپال آج میچ کھیل رہے ہیں۔ سکاٹ لینڈ پہلے بیٹنگ کر رہا ہے اور سکاٹس اوپنرز نے 10 اووروں میں 80 رنز بنا لئے۔ انہوں نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 52 رنز بنا ئے تھے۔ دسویں اوور کی آخری بال پر سکاٹ لینڈ کے اوپنر جارج مونسے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جارج مونسے 29 گیندوں سے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پر اور مشیل جونز 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کر کے 51 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پاور پلے کے چھ اوور
پاور پلے کے چھ اوورز میں سکاٹ لینڈ نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔
سکاٹش اوپنرز نے 8 چوکے مارےاور 1 چکھا مارا۔
جارج مونسے 16 گیندوں سے 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 3 چوکے مارے۔
مشیل جونز نے 20 گیندوں سے 34 رنز بنائے، جونز نے 1 چھکا مارا اور 5 چوکے مارے۔
ٹاس نیپالی کیپٹن نے جیتا
بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں ہو رہے اس میچ میں ٹاس نیپال کے کیپٹن روہت پاؤدل نے جیتا۔ انہوں نے سکاٹ لینڈ کے کیپٹن رِچی بیرنگٹن کو بیٹنگ کرنے کے لئے کہہ کر خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپش لی۔
گروپ میں سکاٹ لینڈ اور نیپال کی پوزیشن
گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹاپ ٹو ٹیمیں ہیں۔ سکاٹ لینڈ 3 میچ کھیل کر 2 پوائنتس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے اور نیپال پانچوین پوزیشن پر ہے، اس نے کوئی میچ نہیں جیتا۔
آج کے میچ مین کسی کی بھی ہار جیت سے دونوں ٹیموں کو آگے بڑھنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی، دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کا امکان پہلے ہی معدوم ہو چکا ہے۔
اس کے باوجود یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے کہ وہ اپنے فینز کو اس میچ سے بہت کچھ دکھا سکتے ہیں۔ اور آج جیت کر آئندہ گیمز کے لئے اپنی ورتھ کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کھیتوں میں کام کرتی ہوئی خواتین پر آسمانی بجلی گر گئی












Leave a Reply