ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا کے شکونگو نے بھارت کا اوپنر دوسرے اوور میں اُڑا دیا



(24نیوز) دہلی میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں نمیبیا کی ٹیم بھارت کی ٹیم سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیل رہی ہے۔  نمیبیا کے کیپٹن گیرارڈ راسموس نے ٹاس جیتا اور بڑا فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ نمیبئین باؤلر شکونگو نے دوسرے اوور کی آخری بال پر بھارتی اوپنر سنجو سیمسن کو آؤٹ کر دیا۔

میچ کا اغاز ہونے پر  بھارت کے اوپنرز  ایشان کشن اور سنجو سمسون نے محتاط آغاز کیا اور پہلی بال وائیڈ ہونے کے بعد صرف ایک سنگل بنائی۔ اوور میں تین بالز ڈوٹ گئیں لیکن روبن ٹرمیلمان کی آخری بال سنجو سیمسن نے چھکا مار دیا۔ پہلے اوور میں بھارت 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔

دوسرے اوور میں بین شکونگو کی پہلی  بال ڈوٹ رہی، تیسری اور چوتھی بال پر سنجو سیمسن نے دو چھکے مار دیئے۔ پانچویں بال پر انہوں نے ایک چوکا مارا   اور آخری بال پر  بین شکونگو نے سنجو سیمسن کو کیچ آؤٹ کر کے گھر بھیج دیا۔

25 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے اور دو اوورز کا کھیل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے نمیبیا کے ساتھ سنگین نا انصافی، کیپٹن آئی سی سی پر برس پڑے 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *