(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے میچ سے ہو رہا ہے۔ پاکستان کو کولمبو کے بارشی موسم میں نیدر لینڈز کے ساتھ میچ کھیلنا ہے۔ پاکستان کو تعصب زدہ حریف کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد اپنے اس پہلے میچ میں زیادہ مارجن کے ساتھ جیت کر اچھا نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے کے لئے میچ کے دوران کسی رکاوٹ سے بچنے کی خاص ضرورت ہے۔ میچ میں بارش کا حقیقی امکان کیا ہے، کچھ گھنٹے پہلے زیادہ واضح ویدر فورکاسٹ سامنے آ چکی ہیں۔
اس وقت موسم کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی پیشین گوئیاں بالکل واضح طور پر ایک سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہیں: آج اتوار کی صبح جب میچ کا آغاز ہو گا، بارش سے زیادہ تر محفوظ نظر آتی ہے۔دوپہر کو حقیقی خطرہ شروع ہو جائے گا۔ آئیے اسے احتیاط سے دیکھتے ہیں کہ ہیں تاکہ اندازہ کر سکیں کہ میچ ونڈو کے دوران آسمان کا برتاؤ کیسا ہہو سکتا ہے۔
پاکستان کا میچ کب شروع، کب ختم ہو گا
شیڈول کے مطابق پاکستان کا میچ ، پاکستان کے وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے دس بجے اور کولمبو ٹائم کے مطابق صبح 11 بجے آغاز ہو جائے گا۔ میچ کے آغاز کا انحصار ٹاس کے وقت صبح دس بجے بارش نہ ہونے پر ہو گا۔
یہ میچ ۔ اگر کوئی رکاوٹ نہ پڑی تو تقریباً 3 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے کی امید ہے۔
میچ کا آغاز: 10:30 بجے (پاکستانی معیاری وقت)۔
پہلا سیشن: 10:30 بجے پاکستانی وقت
دورانیہ : 10:30 سے 12:00 بجے دوپہر تک
وقفہ: 20 منٹ
دوسری اننگز: 12:20 بجے سے 1:50 بجے تک
اختتام کا متوقع وقت: دوپہر 1:50 تک میچ کسی رکاوٹ کے بگیر جاری رہا تو ختم ہو جائے گا۔ یہ کولمبو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:20 بجے کا وقت ہو گا۔
پاکستان کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تمام میچ کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے،آج کا میچ بھی یہیں ہو رہا ہے۔
ٹاس: پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10:00 بجے ہو گا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے (کھیل سے 30 منٹ پہلے)۔
کولمبو میں بارش کے امکانات (تازہ ترین پیشین گوئی کا منظر)
کولمبو میں اب تک کی ویدر فورکاسٹ کے مطابق صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ صبح پاکستان یوقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے بعد بارش کے امکانات مین بتدریج اضافہ ہونے لگے گا تاہم بارش دوپہر تک ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہے گا۔
سادہ الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ پہلی اننگز کے دوران بارش کی رکاوٹ آنے کا نہ ہونے کے برابر امکان ہے۔ اس دوران زیادہ تر جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب حالات کی توقع ہے۔
صبح 11 بجے سےے دوپہر کے بعد تک کیا ہوگا
یہیں سے بادل اپنی چھریوں کو تیز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
دوپہر تقریباً 12:00 بجے کولمبو میں کہیں کہیں مختصر تھنڈر سٹارم (گرج چمک کے ساتھ بارش) کا امکان بڑھنے کا آغاز ہو گا جو 18 فیصد سے بڑھتے بڑھتے -61 فیصد تک برھ سکتا ہے۔ عام طور پر 61% امکان کے ساتھ بھی تھنڈر سٹارم نہیں آیا کرتے لیکن مختصر دورانیہ کی بارش ہو بھی سکتی ہے جو ممکن ہے کہ میچ والی گراؤنڈ کے اوپر ہو یا اس سے ایک کلومیٹر دوری پر ہو جائے۔ اس کا امکان دوپہر ڈیڑھ بجے تک بہرحال کم ہے۔
دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے سے بارش کا حقیقی امکان شروع ہو گا۔کچھ ویدر فورکاسٹ اس وقت (تقریباً 1:00-3:00 بجے) تھنڈر سٹارم کے 58-95% امکان بتا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سات فروری کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ ہو پائے گا یا نہیں؟ ویدر فورکاسٹ اور ماہرین کی رائےکیاہے؟
لہذا خطرہ دوپہر کے بعد تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ اس وقت دوسری اننگز ہو رہی ہو گی۔ بہت ممکن ہے کہ دوسری اننگز کا 20 ااور بھی بالکل خشک موسم کے ساتھ نبٹ جائے کیونکہ بارش کا امکان تقریباً آخری اوورز کے دوران ہی بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کیخلاف صائم ایوب، خواجہ نافع اننگز اوپن کرسکتے ہیں
تھنڈر سٹارم عام طور پر بہت وسیع علاقے میں بیک وقت بارش نہین برساتے، کچھ علاقے میں بارش برساتے ہیں اور بادل گرجتے برستے، ہوا کے ساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ ہو سکتا ہے کہ اگر بارش ہو بھی تو وہ میچ کے وینیو پر نہ ہو، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گراؤنڈ پر بارش برس جائے اور باقی شہر سوکھا رہے۔
مجموعی طور پر آؤٹ لک
آج پاکستان میں نصف شب تک موسم کی کچھ پیشین گوئیاں کولمبو میں اتوار کے دن کے لیے مجموعی طور پر 80% کے قریب بارش کا امکان بتاتی ہیں، لیکن اس میں دوپہر کے بعد اور شام کے طوفان شامل ہیں، سارا دن مسلسل بارش نہیں۔


پاکستان اور ہالینڈ کے میچ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟
پہلی اننگز میں بلاتعطل کھیل کا زیادہ امکان ہے اور دوسری اننگز میں کھیل شروع ہونے کے بعد تعطل بھی آ سکتا ہے اور تاخیر اتنی بھی بڑھ سکتی ہے کہ ڈی ایل ایس DLS میتھڈ متحرک ہو جائے۔ اس صورت میں کس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے یہ پہلی اننگز ہونے کے بعد ہی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
مکمل واش آؤٹ کا خطرہ: فی الحال نہیں ہے، جب تک کہ کولمبو کا موسم آندہ آٹھ گھنٹوں میں بہت زیادہ بدل نہ جائے۔
کولمبو کے بارشی موسم کی عادات
کولمبو کئی استوائی علاقوں کے شہروں کی طرح اکثر ایک کیتلی کی طرح رویہ دکھاتا ہے جو دوپہر کے بعد ابلنے لگتا ہے۔ صبح کو دھوپ ہوتی ہے، پھر بادل توانائی جمع کرتے ہیں اور بعد میں برس پرتے ہیں۔
ٹاس کی اہمیت
آج ہو رہے میچ میں ڈی ایل ایس کا گرز سر پر پڑنے سے بچنے کے لئے ٹاس کی اہمیت قدرے زیادہ ہے۔

ٹاس جیت کر کیپٹن زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں پہلے بیٹنگ کرنے میں زیادہ فائدہ ہے یا باؤلنگ کر کے دوسری اننگز میں ٹارگٹ کا پیچھا کرنے میں فائدہ ہے۔
پاکستان کی ٹیم کی کمپوزیشن اور نیٹ رن ریٹ کے متعلق ایمبیشئیس اپروچ کو لے کر توقع کی جا سکتی ہے کہ کیپٹن سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا تو شاید وہ پہلے بیٹنگ کر کے زیادہ بڑا مجموعہ بنانے پر توجہ دیں گے۔ اور پھر اپنے کولمبو کی وکٹ کو سامنے رکھ کر سیلیکٹ کئے ہوئے باؤلرز کے سکواڈ کو کم سے کم اوورز میں نیدر لینڈز کی اننگز تمام کر دینے کے لئے میدان میں اتاریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: لاکھوں پتنگ باز چھتوں پر، لاکھوں “لٹیرے” سڑکوں پر؛ لاہور میں بسنت کے پہلے دن سیفٹی اور سکیورٹی کی مثالی صورتحال












Leave a Reply