ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سرپرائز  ایک پاکستانی ہو گا، سینئیر غیر ملکی کھلاڑی نے نام بتا دیا



(24نیوز) آئی سی سی کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا “سرپرائز” ایک پاکستانی کھلاڑی ہو گا۔ یہ بات پاکستان کے کسی کرکٹ ایکسپرٹ نے تو نہیں بتائی البتہ  ایک معاصر  غیر ملکی کرکٹر نے فراخدلی سے بتا دیا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سرپرائز  ایک پاکستانی  ہوگا۔ 

ساؤتھ افریقہ کے شہرہ آفاق سپن  باؤلر تبریز شمسی نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر  بیٹر  خواجہ نافع  کو  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا ممکنہ  سرپرائز  پیکج قرار دیا ہے۔

آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے لئے جو ٹیم اناؤنس کی ہے اس میں خواجہ نافع شامل ہیں۔  آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کا جانا البتہ پاکستان کی حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں تبریز شمسی نے لکھا،  خواجہ نافع ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے، ہو سکتا ہے وہ ورلڈکپ کا سرپرائز پیکج ہو۔

ساؤتھ افریقہ کے سپن باؤلر  تبریز شمسی نے مزید کہا کہ  انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے۔  وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق بھارتی اسپنر اشوین نے بھی پاکستان کے خواجہ نافع کو قابل توجہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔

خواجہ میں خاص کیا ہے؟

خواجہ نافع ایک باصلاحیت بیٹر ہیں جو دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں۔ ان کو ان کے مختصر کیرئیر میں اپنی کلین ہٹنگ کے سبب کرکٹ کو سمجھنے والوں اور کھلاڑیوں کی توجہ ملی۔وہ خاص طور پر اپنی اننگز کے آغاز میں باؤنڈریز تلاش کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت کے لیے پسند کئے جا رہے ہیں۔ مختصر دورانیہ کی تیز رفتار کرکٹ میں یہ خوبیاں بنادی کوالٹیز میں شمار کی جاتی ہیں کہ بیٹر کریز پر آتے ہی باؤنڈریز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور کوئی بال خالی نہ جانے دینے کا طرزِ عمل رکھتے ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں : تیراہ میں  ڈی ایس پی نے بچی کو سردی سے بچانےکیلئے سرکاری سویٹر پہنا دیا

 آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے لیے خواجہ نافع کا انتخاب ایک متحرک، مڈل آرڈر  بیٹر ہونے کے ساتھ ان کی وکٹ کیپنگ سکلز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

ان خوبیوں کے ساتھ  اہم بات یہ ہے کہ خواجہ نافع نے صرف ایک انترنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا ہے۔  انہوں نے لیگز میں صرف  33 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں۔

خواجہ کی یہ ناتجربہ کاری اور ایکسپوژر کی کمی دو دھاری تلوار ثابت ہو سکتی ہے۔ وہ کسی باؤلر سے خوفزدہ ہوئے بغیر اس کی پٹائی کر سکتے ہیں کیونکہ اب تک کسی نے ان کو آؤٹ کر کے خوفزدہ نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  امریکہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہارنے والے 7کھلاڑی نئی ٹی ٹوینٹی ٹیم سے غائب 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *