(24 نیوز) کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی اور 14 اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ سرف 125 رنز رہا۔
کولمبو میں گرین شرٹس اور روایتی حریف کے میچ میں پاکستان کے خفیہ ہتھیار عثمان طارق نے فینز کی توقع کے مطابق بیٹرز کی سِٹی گم کر دی۔ محمد نواز نے بھی رنز روکنے میں اچھا کردار ادا کیا۔
عثمان طارق کے دو اوورز میں روایتی حریف سخت کوشش کر کے صرف 16 رنز بنا سکے۔ ان کے پہلے اوور میں ایک چوکا سوریا کمار نے مارا، تین ڈوٹ بالز ہوئیں اور ایک سنگل رن بن سکا۔ دوسرے اوور میں عثمان طارق کو کوئی باؤنڈری نہیں لگ سکی تاہم تین رنز، ڈبل رنز اور تی نسنگلز کے ساتھ ایک وائیڈ بال نے کافی رنز بنوا دیئے۔
محمد نواز کو دو اوورز میں صرف 14 رنز پڑے۔ 14 ویں اوور میں نواز نے پہلی تین بالز میں سے دو بالز ڈوٹ کیں، ایک پر دو رنز دیئے لیکن چوتھی بال پر مس فیلڈنگ کے سبب چوکا ہو گیا۔
پہلے دس اوورز میں بھارت کو صرف 92 رنز بنانے کا موقع ملا۔
گرین شرٹس نے بھارت کی دو وکٹیں گرا دی ہیں۔ ایشان کشن کے آؤٹ ہوتے ہی رن ریٹ میں ڈرامائی کمی آئی۔ ایشان کی وکٹ صائم ایوب نے گرائی۔
کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں گرین شرٹ صائم ایوب نے 9 ویں اوور میں روایتی حریف کے سب سے بڑے بیٹ ایشان کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس وقت بھارت کا مجموعی 88 رنز ہے۔ ان میں سے 77 رنز صرف ایشان نے بنائئے۔
بھارت کی ٹیم پاور پلے کے 6 اوورز میں صرف 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بھارت کی ایک قیمتی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔ 6 اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ 52 ہے۔ ان میں 42 رنز ایشان کشن کے ہیں اور 10 رنز تلک ورما کے ہیں۔
پاور پلے میں بھارت کے صرف 52 رنز
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں گرین شرٹس سلمان علی آغا نے پہلے اوور میں روایتی حریف بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ شرما کا کیچ شاہن آفریدی نے لیا۔ پہلے اوور میں بھارت کے بیٹر صرف ایک رن بنانے مین کامیاب ہوئے، چار بالز ڈوٹ رہیں۔
دوسرے اوور مین شاہین آفریدی کو ایک چھکا اور دو چوکے پڑے اور بھارت کا مجموعہ 16 رنز ہو گیا۔ تیسرے اوور میں سلمان علی آغا کو ای کچوکا، ایک ڈبل اور تین سنگل پڑے، بھارت کا مجموعہ تین اوورز میں 25 رنز ہو گیا۔
چوتھے اوور میں کیپٹن نے بال صائم ایوب کو دی۔ صائم کو ایک چوکا پڑا اور انہوں نے 4 ڈوٹ بالز کیں اور ایک سنگل رن کھایا۔ 4 اوورز کے خاتمہ پر بھارت کا رن ریٹ مزید گر کر ساڑھے 7 رہ گیا اور ان کے 30 رنز بنے۔
کیپٹن نے پانچواں اوور کرنے کے لئے بال ابرار احمد کو دی۔ ابرار کو پہلی بال پر ایشان سے چھکا پڑ گیا لیکن اس کے بعد ابرار نے بال ڈوٹ کیں۔ چوتھی بال پر پھر چوکا پڑ گیا۔ آخری بال ڈوٹ ہوئی۔ پانچ اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ 41 رنز ہو گیا۔
پاور پلے کا آخری اوور صائم ایوب کو ملا۔ صائم نے تیسری بال پر ایشان کا کیچ نکلوا لیا لیکن شاہین آفریدی یہ کیچ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس اوور میں صائم ایوب کو دو چوکے پڑے، انہوں نے ایک ڈوٹ بال کی اور تین سنگل رن کھائے۔
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آج پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی آج بھی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے بغیر آمنے سامنے ہیں۔
پاور پلے کے بعد
ساتویں اوور میں ابرار احمد کو تین چوکے پڑ گئے۔ یہ تینوں چوکے ایشان نے مارے اور ان کی ففٹی مکمل ہو گئی۔
میچ کا آٹھواں اوور گرین شرٹس کو قدرے مہنگا پڑا۔ اس اوور میں شاداب خان کو 17 رنز پڑ گئے۔ یہ ان کا آج پہلا اوور تھا۔ اس سے پہلے شاہین آفریدی کو اپنے اوور میں 15 رنز پڑے تھے۔ شاداب کو ایشان سے ایک چھکا، ایک چوکا، تین ڈبل رن پڑے اور ایک سنگل رن بھی بنا۔آٹھ اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ 82 ہو گیا اور رن ریٹ بڑھ کر 10.3 ہو گیا۔ پاور پلے کے اختتام پر بھارت کا رن ریٹ 8.5 تھا۔ یہ بھارت کا اب تک ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں پاور پلے میں سب سے کم رن ریٹ تھا۔
9ویں اوور میں صائم ایوب نے ایشان کو کلین بولڈ آؤٹ کر دیا۔
ایشان کشن نے آج 40 گیندوں سے 77 رنز بنائے۔
ٹاس جیت کر باؤلرز کا جادو جگانے کی آپشن لے لی
ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیت لیا ہے۔
سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ آغا جی نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان علی آغا نے ٹاس کے فوراً بعد بھارت کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی گزشتہ گروپ میچ جیتنے والی سائیڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
میچ کے آغاز سے پہلے سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے بھارت کے بیٹر وکٹ پر آ گئے تھے
سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی شامل ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان سے گئے ہوئے کئی مہمان بھی جن میں وفاقی وزیر سالک حسین بھی شامل ہیں۔













Leave a Reply