
(24نیوز) آج متحدہ عرب امارات سے میچ جیت کر نیوزی لینڈ نے اپنا نٹ رن ریٹ مزید بہتر بنا کر 1.9 کر لیا۔ اب نیوزی لینڈ نیٹ رن ریٹ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھی نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے، اس نے دو میچ کھیلے دو ہی جیت لئے۔
آج شام پاکستا ن بھی اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔ پاکستان یہ میچ جیت کر اپنے گروپ A میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آ جائے گا لیکن نیٹ رن ریٹ کے ٹیبل پر اپنے گروپ مین حریف بھارت سے آگے جانے کے لئے آج گرین شرٹس کو امریکہ کی ٹیم کو عین اسی طرح سے ہرانا ہو گا جیسے گروپ D میں نیوزی لینڈ نے آج یو اے ای کو ہرایا ہے اور جیسے ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے نے اپنے حریفوں کو بڑے مارجن سے ہرایا۔
آج متحدہ عرب امارات کے ساتھ میچ میں امارات نے 173 رنز 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ بنائے، بلیک کیپس نے یہ مجموعہ 15.2 اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر بنا لیا۔ اس بڑے مارجن کی جیت کے بعد ان کا نیٹ رن ریٹ بڑھ کر دو سے کچھ کم ہو گیا اور وہ تیسرا بہترین نیٹ رن ریٹ رکھنے والی ٹیم بن گئے۔
ساؤتھ افریقہ: 2.85 نیٹ رن ریٹ کے ٹیبل پر کون کہاں ہے
زمبابوے: 2.70
نیوزی لینڈ: 1.919
ویسٹ انڈیز: 1.75
انڈیا: 1.45
سری لنکا: 1.00
سکاٹ لینڈ ” 0.950
نیدر لینڈز: 0.356
پاکستان: 0.340
باقی تمام ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ اس وقت تک صفر سے کم یعنی منفی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹم سیفرٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورنگ بیٹر بن گئے











Leave a Reply