ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ گروپ اے میچ میں امریکہ نے نیدر لینڈز کے خلاف  14اوورز میں 136رنز بنا لئے


(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے  چنائی میں کھیلے جا رہےاہم میچ میں آج نیدر لینڈز اور امریکہ آمنے سامنے ہیں۔  چنائی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں آج شام ہو رہے میچ میں امریکہ پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ نیدر لینڈز نے تیسرے اوور میں امریکہ کی پہلی وکٹ گرا دی اور  کیل کلین نے شایان جہانگیر کو کلین بولڈ کر دیا۔   پاور پہلے کے چھ اوورز میں امریکہ نے  53 رنز بنا لئے ہیں۔

ٹاس جیت کر ٹاگٹ چیز کرنے کا فیصلہ

نیدر لینڈ کے کیپٹن سکاٹ ایڈورڈز نے میچ کا ٹاس جیت لیا۔ انہوں نے امریکہ کے کیپٹن کو بیٹنگ کرنے کی آفر کی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ 

امریکہ کی بیٹنگ

امریکہ کے اوپنر  مونک پٹیل اور شیان جہانگیر نے بیٹنگ کی ابتدا بہت  تیز رفتار سے کی۔  پہلے اوور میں 12 رنز بنے۔ شایان جہانگیر نے ایک چھکا مارا اور دو گیندوں پر ڈبل رنز سکور کئے۔ 

دوسرے اوور میں شایان جہانگیر نے  لوگان وین بیک کو پہلی بال پر چھکا مارا، دوسری بال لوگان وین بیک نے خود وائیڈ کر دی جس پر  وکٹ کیپر بیٹ ہوا اور چوکا ہو گیا۔

تیسرے اوور ک مین شایان جہانگر کیل کلین کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔ جہانگیر نے  14 بالز سے  20 رنز بنائے۔ انہوں نے  2 چھکے مارے  اور ایک چوکا۔

Caption  شایان جہانگیر نے آج میچ میں دو چھکے مار کر امریکہ کے لئے اچھے مجموعہ تک پہنچنے کی  ابتدائی رفتار مہیا کی۔ 

شایان جہانگیر کے بعد امریکہ کے ون ڈاؤن بیٹر  ستیجا مکا مالاوکٹ پر آئے ۔ 

تیسرے اوور مین مونک پٹیل نے پہلا چوکا مارا۔

تین اوورز کے  اختتام پر امریکہ کا مجموعہ 27نز ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ’بھارت کو عثمان طارق کا خوف ہے‘ 

چوتھے اوور میں نیدر لینڈز نے رنز کو قدرے کنترول کیا اور  امریکہ کے بیٹر مزید  چھ رنز ہی بنا پائے۔

پاور پلے کے پہلے 4 اوورز کے کھیل میں امریکہ نے  36 رنز بنائے۔

پانچویں اوور کی پہلی بال پر  مونک نے ایک اور چوکا مارا۔  پانچ اوورز میں امریکہ کا مجموعہ 42 ہو گیا۔ 

پاور پلے کے آخری اوور کی ابتدا  مکامالا کے چھکے سے ہوئی۔دوسری بال پر انہوں نے سٹریٹ  ڈرائیو سے چوکا مارا.

پاور پلے کے چھ اوورز میں امریکہ نے  53 رنز بنائے۔

مونک پٹیل  9 ویں اوور میں 22  گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مونک پٹیل کے بعد  سنجے کرشنا مورتھی وکٹ پر آئے لیکن وہ  11 ویں اوور میں 1 رن  کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد شبھم رنجنے وکٹ پر آئے۔ انہوں نے مکامالا کی معاونت کی اور انہیں تیز رفتار رنز بنانے میں مدد کی۔

 مکامالا کی ففٹی اور امریکہ کے رن ریٹ میں بہتری

مکامالا نے  30 گیندوں سے ففٹی بنا لی۔  14 اوورز کے خاتمے تک مکامالا  41 گیندوں سے 65 رنز بنا لئے۔ انہوں نے   65 رنز تک آنے کے لئے 3 چھکے مارے اور  5 چوکے مارے۔ 

نیدر لینڈز اور امریکہ کے میچ کی اہمیت

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے مین پاکستان اور انڈیا دو دو میچ جیت کر 4,4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی دو سلاٹس میں ہیں۔ نیدر لینڈز کے دو میچ کھیل کر 2 پوائنٹس بنے ہیں۔ آج کا میچ جیت کر نیدر لینڈز  پوائنتس ٹیبل پر انڈیا اور پاکستان کے برابر آ سکتے ہیں۔ 

آج کا میچ امریکہ جیتا تو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود پاکستان کی پوزیشن سٹرونگ رہے گی۔ امریکہ کے آج کا میچ جیت کر  2 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ نیدر لینڈز جیتا تو اس کے 4 پوائنٹس ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *