
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو نے کی تصدیق کردی۔
بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کل سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟صحیح وقت جانیے












Leave a Reply