ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت کا  ٹرمپ کارڈ کون؟ شاہد آفریدی نےبتادیا



(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج کھیلے جانےوالے ٹی 20ورلڈکپ فائنل کےلئے جسپریت بمراکوبھارت کاٹرمپ کارڈقراردے دیا۔
شاہدی آفریدی کاکہناہے کہ بھارتی کھلاڑی اپنےکراؤڈاورکنڈیشن میں کھیل رہے ہیں، اس کا بڑا اثر پڑتا ہے،کراؤڈ کے پریشر کی وجہ سے بڑا فرق پڑتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ کےکھلاڑی کافی تجربہ کارہیں،دیکھتے ہیں پریشر میں کون اچھا کھیلتا ہے، کراؤنڈ بالکل ٹیم کا بارہواں کھلاڑی ہوتا ہے،بہت فرق پڑتا ہے،بھارت کی طرف سےٹرمپ کارڈ بمرا ہوگا،بھارت نے پریشر ڈالنا ہے تو انہیں نیا بال بمرا سے کرانا پڑے گا،اوپر کے بلے بازوںپر بمرا سے اٹیک کرانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، جیتنے والے ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
ورلڈکپ ٹرافی دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے،انڈین ٹیم کے پاس تیسری بار ٹرافی اٹھانے کا موقع ہے جبکہ کیویزٹیم دوسری بارفائنل کھیل رہی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *