ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 35 رنز پر ہی تین وکٹیں گنوا بیٹھا۔
تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں، کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اہم مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
بابر اعظم نے 25 جبکہ فخر زمان نے 16 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ شاداب خان نے آخری اوورز میں 11 گیندوں پر 23 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اسکور کو 160 سے آگے پہنچایا۔
گروپ ٹو میں انگلینڈ 2پوائںٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک پوائنٹ ہے۔
کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کریں گے، پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔













Leave a Reply