ٹی20 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے



(24 نیوز ) ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ,ڈچ ٹیم نے6اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔

 کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں  پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سلمان مرزا اور  محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

  پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہاہوں ، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 میچ  کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی، فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں ۔

دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز  اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا  جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدِ مقابل ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:وارے نیارے ،قومی کرکٹر PSL کامہنگا ترین کھلاڑی بن گیا

اس سے قبل  کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ  وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے، فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں، کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بیسٹ ہوگا وہ کھیلے گا، فخر زمان ہوں یا بابر اعظم ، اگر بیسٹ میں جگہ نہیں بنے گی تو نہیں کھلائیں گے۔

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اندازہ ہے کہ اسے ہرانا مشکل ہے ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *