پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے؛چیئرمین پی سی بی



(24نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ نےقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں چئیرمین پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا،کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت کی۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 محسن نقوی  نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ورلڈکپ میں بھارت نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے،پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے،ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔

 محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے،سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں،سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں،کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے،شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ 

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی واضح کہا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی موقف کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صدروزیراعظم اوروزیر داخلہ کادہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *