مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو اس اضافے کے باعث روزانہ کی آمدنی میں بھی بڑا اضافہ ہو رہا ہے۔
پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عام حالات میں پاکستان کی فضائی حدود سے روزانہ تقریباً 550 سے 600 پروازیں گزرتی تھیں، تاہم موجودہ صورتحال میں اس تعداد میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یومیہ آمدن میں بڑا اضافہ
پروازوں میں اضافے کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی یومیہ آمدن تقریباً 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی ٹریفک بڑھنے سے روزانہ کی آمدن میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی ہوا ہے۔
بھارتی ایئرلائنز کیلئے فضائی حدود بند
واضح رہے کہ پاکستان نے تاحال بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں متبادل راستے استعمال کر رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی راستوں میں تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی فضائی حدود کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔













Leave a Reply