پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 29 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط


پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے انتیس مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے آج شام اسلام آباد میں دستاویزات کے تبادلے کی تقریب کی نگرانی کی۔

تعاون کے شعبوں میں تجارت، کاروبار، دفاع، زراعت، کھیل، کان کنی، ارضیاتی علوم، انسدادِ منشیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری تجارت، دواسازی، تعلیم اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

اس موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی عطا کی گئی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *