پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی



(ویب ڈیسک )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں موقع حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا اور ٹیم کو جلد پچ کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کو پناہ دیدی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا اور یہ تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دورہ بنگلا دیش کے لیے 15 رکنی اسکواڈ شاہین آفریدی کی قیادت میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *