پاکستان اور میانمار کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان



(روزینہ علی ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کو سراہتے ہیں لیکن حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر پاکستان اور میانمار کا مقابلہ شائقین کے بغیر ہو گا۔

پی ایف ایف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں31 مارچ کو میانمار کیخلاف اےایف سی ایشین کپ کوالیفائر کلوز ڈور پالیسی کے مطابق ہو گا، شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے،فیصلہ کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کے لیےکیا گیا، تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اصل ادائیگی کے طریقے سے رقم خود بخود واپس مل جائے گی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن شائقین کی دلچسپی کو سراہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ!لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ٹاس ہو گیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *