
(24 نیوز) پاکستان شاہین تیسرےاور فیصلہ کن میچ میں آج بنگال ٹائیگرز کے مدِ مقابل ہونگے۔
تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر شیرِ بنگال سٹیڈیم میں ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو DLS Rule کے مطابق 128 رنز سے شکست دی تھی۔
پہلے اور دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز نے کی تھی۔
واضح رہے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔












Leave a Reply