پاکستان مئی میں  ایشیائی  ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا



(24نیوز) پاکستان مئی میں  ایشیائی  ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ۔

ماس ریسلنگ فیڈریشن نے 2026-2027 کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے لیے جنرل کونسل کا اجلاس منعققد کیا ۔

 اجلاس کی صدارت پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان نے کی اور اس میں تمام صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے صوبوں سے ایجنڈا، پراگریس رپورٹس اور ترقیاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 جنرل کونسل نے انٹر اسکول اور انٹر کالج گیمز میں ماس ریسلنگ کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ پنک گیمز کے فروغ میں تعاون کرنے پر حکومتی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا، ان اقدامات کو کھیلوں میں شمولیت اور نوجوانوں کی شمولیت کے لیے اہم سنگ میل کے طور پر تسلیم کیا۔

اس کے ساتھ ہی جنرل  کونسل نے سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق حاصل کرنے پر مبارکباد دی  اور اسے کھیل کی ادارہ جاتی ترقی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

 مزید برآں، یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان 10-15 مئی 2026 تک ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *