پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟


پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اس حوالے سے تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جب کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 58 منٹ شام، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ شام، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 24 منٹ شام، خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ شام، پنجاب میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 08 منٹ شام جب کہ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 53 منٹ شام ہوگا۔

دوسری جانب ماہرفلکیات کےمطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیداہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھرمیں کہیں بھی چاند نظر آنےکاامکان نہیں ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سےدکھائی دےسکتا ہے جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اورمکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔

فلکیاتی اندازوں کےمطابق اگر اٹھارہ فروری کوچاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *