پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اہم اجلاس طلب


سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ سعودی حکام کے مطابق ملک بھر میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ شہریوں سے بھی چاند نظر آنے کی صورت میں اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کے روز یکم رمضان المبارک ہو سکتا ہے، تاہم حتمی اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی حسابات کی روشنی میں پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سحر و افطار کے اوقات، خصوصی عبادات اور مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات متوقع ہیں۔

تمام تر نظریں اب چاند کی رویت پر مرکوز ہیں، اور حتمی اعلان آج اور کل متعلقہ اجلاسوں کے بعد سامنے آئے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *