پاکستان نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا وزیراعظم کی مبارکباد!


(24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دولتِ مشترکہ کے وزرائے قانون کے اجلاس میں پاکستان کو کامن ویلتھ ایکسس ٹو جسٹس انوویشن ایوارڈ 2026 حاصل کرنے پر وزارتِ قانون و انصاف کو مبارکباد دی ۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر کی قیادت میں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ڈیجیٹل اصلاحات اور انقلابی اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں انکی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کا نتیجہ ہے،  یہ ایوارڈ پاکستان کی جانب سے انصاف تک رسائی کو مزید مؤثر بنانے اور قانونی شعبے میں ڈیجیٹل جدت کو فروغ دینے کی کوششوں کا عالمی سطح پر اہم اعتراف ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ کرتی ہیں اور عوامی اداروں کی جدید خطوط پر اصلاح و بہتری کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دولتِ مشترکہ کے تمام 56 رکن ممالک کے وفود کی موجودگی میں یہ اعزاز پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک نمایاں کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کے لیے بڑا ریلیف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *