
(24 نیوز)سینئر سپورٹس جرنلسٹ اور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اور خاص کر حکومت نے یہ فیصلہ کر کے ایک چھکا مارا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
پروگرام ’’گونج مسعود رضا‘‘ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینئر سپورٹس جرنلسٹ اور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے اس فیصلے پر کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گا۔
پروپیگنڈا کرنا شروع ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے آئی سی سی میں جو بھارت کی لابی ہے، اس کو دیوار سے لگا دیا ہے ان کی نیندیں اڑ چکی ہیں، انڈیا کے اندر بھی جے شاہ پر تنقید شروع ہوچکی ہے۔
ان کے سینئر سیاستدان ششی تھرور نے بھی کہا ہے کہ اس سب کا ذمہ دار جے شنکر ہے، اسی طرح بھارت کی سینئر سپورٹس جرنلسٹ شاردہ اگرا نے کہا کہ جو دبئی میں آئی سی سی کا دفتر ہے، وہ بی سی سی آئی کا دفتر بن چکا ہے، جے شاہ نے آئی سی سی کو بڑی مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔
پاکستان نے بھارت سے میچ نا کھیلنے کا فیصلہ کر کے بہت زبردست چھکا مارا ہے جو شارٹ کھیلا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی صاحب نے اور حکومت نے ایکس پر پیغام دیا کے پاکستان انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلے گاتو اس کی وجہ سے مالی نقصان بہت ہوگا انڈیا کو تقریبا 250ملین ڈالر آمدنی ہوتی ہے، پاک انڈیا میچ سے اسی سے بھارت کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جو بھارت سے انتقام لینا ہے، اس بات کا جب ستمبر میں ایشیا کپ ہو رہا تھا اور بھارتی کھلاڑی ٹاس کر کے ہاتھ نہیں ملاتے تھے اور ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، بھارت کا متعصبانہ رویے سے آئی سی سی کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے











Leave a Reply