پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ  A میں ٹاپ سلاٹ پر آ گیا


(24نیوز) کولمبو میں امریکہ سے میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ  A میں ٹاپ سلاٹ پر آ گیا ہے۔ پاکستان کے رن ریٹ میں  نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان امریکہ میچ کے بعد بہت دل خوش کن  تبدیلی آئی ہے۔

اپ ٹو دیٹ پوزیشن یہ ہے کہ پاکستا ن دو میچ کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور پاکستان کا نیت رن ریٹ 0.923 ہو گیا ہے۔  لیکن اب بھی پاکستان کا نیت رن ریٹ انڈیا کے نیٹ رن ریٹ سے نیچے ہے۔ انڈیا کو امریکہ کے ساتھ میچ میں امریکہ کی اننگز کو جلد ختم کرنے میں کامیابی مل گئی تھی، پاکستان کو شائین آفریدی کا ایک مہنگا اوور پاکستان کو نیٹ رن ریٹ کی دوڑ میں روایتی حریف کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں رکاوٹ بنا۔ 

نمیبیا اوربھارت کے ساتھ گروپ میچ؛ نیٹ رن ریٹ برھانے کے دو چانس باقی

پاکستان کے پاس اپنا نیٹ رن ریٹ بڑھانے کے لئے اب نمیبیا کے ساتھ ایک میچ کا چانس باقی ہے اور دوسرا چانس روایتی حریف اور گروپ میں حریف بھارت کے ساتھ  15 فروری کو ہونے والا میچ ہو گا۔ یہ میچ جیت کر پاکستان نہ صرف پوائنتس کی دوڑ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کر دے گا بلکہ نیٹ رن ریٹ کی دوڑ میں بھی گروپ اور اس کے ساتھ سپر ایٹ  راؤنڈ میں بھی بہت سٹرونگ  پوزیشن میں آ جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *