پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف


دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے  بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستانی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اختتامی اوورز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور  سلمان آغا کی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ پاکستان کی آخری سات وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئیں۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سلمان آغا نے 62 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 59 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے۔

دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان31، شامل حسین 6، حسین طلعت، 9 رنز بنا سکے۔ عبدالصمد نے 11، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور  فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے راشد حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *