(24نیوز)پاکستان کے سینئر ویٹ لفٹر مقصود امجد راٹھور نے ابوظہبی میں منعقد ہونے والے ورلڈ ماسٹر گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق 66 سالہ مقصود امجد راٹھور نے 95 کلوگرام باڈی ویٹ کی کیٹیگری میں سنیچ میں 55کلو اور کلین اینڈ جرک میں 65 کلو ٹوٹل 120 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ان کے ساتھ کراچی کے نفیس احمد آفیشل تھے ۔ بین الاقوامی حریفوں کو شکست دے کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
یہ امر قابلِ فخر ہے کہ مقصود امجد راٹھور اس سے قبل بھی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ ملک کے سینئر ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک بڑی مثال ہے۔

گوجرانوالہ کےمقصود امجد راٹھور کی اس تاریخی فتح پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شائقین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم ترین دورہ ،روانگی کی تاریخ بھی سامنے آگئی
ماہرین کے مطابق ان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ذریعے ہر عمر میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔











Leave a Reply