پاکستان کا بگرام ائیر بیس پر بڑا حملہ، نیو یارک ٹائمز کی بھی تصدیق


افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے زمینی اور فضائی کاررروائیاں جاری ہیں۔ اس بارے میں نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو وئیر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

امریکی جریدے نے کہا کہ افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کئی بار خبردار کرنے کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے واقعات جاری رہے، جس کے جواب میں پاکستان کارروائی کرنے پر مجبور ہوا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *