پاکستان کو دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ سے باہر رکھا گیا تو افسوسناک ہوگا: ہیری بروک



(24 نیوز)ہیری بروک نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ ‘دی ہنڈرڈ’ سے باہر رکھا گیا تو یہ ‘افسوسناک’ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت ٹورنامنٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

 اس سے قبل سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ ماہ ہونے والی پلیئرز نیلامی میں پاکستانی کرکٹرز کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ اس وقت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، تاہم پاکستان ایک عظیم کرکٹ ملک رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی قائم مقام صدر پی ایچ ایف سے ملاقات

انہوں نے کہا ‘نیلامی میں تقریباً 50 سے 60 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں، ایسے میں کچھ شاندار پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہوگا۔

 وہ نہ صرف بہترین کرکٹر ہیں بلکہ شائقین کو بھی بڑی تعداد میں میدان میں لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان طویل سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں صرف بین الاقوامی مقابلوں میں ہی مدمقابل آتی ہیں۔

 ماضی میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت محدود رہی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’دی ہنڈرڈ‘‘ دنیا بھر کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور توقع ہے کہ تمام 8 ٹیمیں اس تنوع کی عکاسی کریں گی۔

 گزشتہ سیزن میں صرف محمد عامر اور عماد وسیم نے اس لیگ میں شرکت کی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *