پاکستان کیخلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑےویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔

پاکستان کی اننگز  کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر پانڈیا نے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں تکرار دکھائی دی۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یادیو  کو کچھ کہا اور بھارتی کپتان کا غصہ واضح طور پر دیکھا گیا۔

بھارتی کھلاڑیوں کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:سبی میں زلزلے کے جھٹکے، خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائےگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *