
(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif. Briefed him on the ICC matter, and he directed that we resolve it while keeping all options on the table. It was agreed that the final decision will be taken either on Friday or next Monday. pic.twitter.com/6SOvNdLceW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور شہباز شریف کی ملاقات ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا بنگلادیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سکیورٹی خدشات پربھارت نہ جانے سے آگاہ کردیا تھا، چئیرمین پی سی بی نے کہابنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کی بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہم میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط












Leave a Reply