پاکستان کے اقدام پر  بھارت تلملا اٹھا



( ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بلاجواز اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارت بنگلہ دیش کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

 ان کے مطابق ہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت میں انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، لیکن بنگلادیش بورڈ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت؟سابق قومی کپتان بھی میدان میں آگئے

 راجیو شکلا نے کہا کہ بنگلادیش کے آخری وقت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے باعث پورے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں تھی، جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو متبادل کے طور پر اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرنا پڑا۔

بی سی سی آئی نائب صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں کود پڑا ہے اور بنگلادیش کو بھارت نہ جانے پر اکسا رہا ہے۔

انہوں نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان بنگلادیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ ان کے بقول سراسر غلط  ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *