
(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت نے پلیئنگ الیون کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف اضافی اسپنر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کرکے اسپنر کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپنر کلدیپ یادیو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلیں گے، ذرائع کے مطابق اوپنر ابھیشیک شرما ایشان کشن کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
ابھیشیک شرما کے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے پر رنکو سنگھ کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا، پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو، ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما،سنجو سام سن، شیوم، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا!11قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے












Leave a Reply