پاک آسٹریلیا سیریز کے پرومو میں بھارت کی درگت



(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا وہ شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا۔

 ہاتھ نہ ملانے پر ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔

مزید پڑھیں:بنگلادیشی بورڈ کا اہم اجلاس طلب، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی

 بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پرومو میں آغا جی کہتے ہیں کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا

 دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *