
( ویب ڈیسک )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز کھیلے گی، سیریز میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 12 مارچ، 14 اور 16مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے دوبارہ بنگلا دیش جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ’’یہ قاتل ہے ‘‘ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کے دعویٰ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
پاکستان اور بنگلاہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں 8 مئی سے 12 مئی تک کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply