
(24 نیوز )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو کے سٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کل کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ سے قبل سٹیڈیم میں چار فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔
جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل سانپ سٹیڈیم میں نظر آیاتاہم گراؤنڈ اسٹاف نے فوراً اسے پکڑ ا اور وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب












Leave a Reply