پاک بھارت میچ بڑا اعلان سامنے آگیا



(ویب ڈیسک)آج کولمبومیں ہونےو الے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔
سری لنکا کرکٹ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ 
سری لنکا کرکٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ اور اگلے روز سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ کے لیے ٹکٹ کاؤنٹرز کا رخ نہ کریں,بیان میں واضح کیا گیا کہ ان دونوں بڑے مقابلوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں، لہٰذا عوام زحمت سے بچنے کے لیے کاؤنٹرز پر نہ آئیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے گزشتہ دنوں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب حکومتِ پاکستان نے اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک دیا تھا،تاہم آئی سی سی کے وفد کے دورہ پاکستان اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے دی۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں، پاکستان نے نیدر لینڈز اور امریکا کو شکست دی ہے جبکہ بھارت نے امریکا اور نمیبیا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف میچ کیلئے تیار، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں؛سلمان آغا
واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں دونوں ٹیمیں 16 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے بھارت نے 13 اور پاکستان نے 3 میچ جیتے ہیں، ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں کے درمیان 8 مقابلے ہوئے جہاں بھارت کو 7-1 کی واضح برتری حاصل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *