
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
بھارتی شائقین پاکستان کے ساتھ اہم میچ سے قبل اسٹار اوپنر ابھیشیک شرما کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش میں مبتلا تھے، تاہم حالیہ ویڈیو نے ان کی پریشانی تھوڑی کم کی ہے جس میں ابھیشیک شرما نے خود اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی۔
پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل وائرل سوشل میڈیا کلپ میں ابھیشیک شرما ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران بیمار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Update on Abhishek Sharma by Arshdeep Singh, good to know he’s doing good ???? pic.twitter.com/MbvOzMChmg
— ???????????????????????? (@ManishSRH) February 12, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھیشیک نمیبیا کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد کھانے کے دوران ہندوستانی ڈریسنگ روم میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس سٹار اعصام الحق نے سپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
ابھیشیک سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیسے ہیں اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے، ان سے پھر پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو وہ دوبارہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے اور میں بھی اچھا ہوں۔












Leave a Reply