
(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان 5گھنٹے سے زائد مذاکرات کی اندروانی کہانی سامنے آگئی۔
بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لئے فارمولہ تیار کرلیاگیا۔
پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بائیکاٹ پر آئندہ 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت سےپاکستانی نژاد کرکٹر کو واپس بھیج دیا گیا
باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔
مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔












Leave a Reply