پاک بھارت ٹیمیں  ایک بار پھر  ٹکرانے کو تیارتاریخ سامنے آگئی 



( ویب ڈیسک )پاکستان اور بھارت کا ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ میں ٹکراؤ ہوگا، دونوں روایتی حریف 26 مارچ کو مالدیب کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سیاسی گرما گرمی کے باعث کھیل کے میدان میں سرد مہری کا شکار پاکستان اور بھارت  کاایک بار پھر آمنا سامنا ہوگا،23 مارچ سے4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلے جانے والی ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپین شپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ،امریکہ نے بڑی منظوری دیدی

گروپ اے میں  4 ٹیمیں میزبان مالدیپ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی  3 ٹیموں دفاعی چیمپین بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش پر مشتمل ہوگا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا گروپ  میچ 24 مارچ کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرے میچ میں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں  یکم اپریل کو کھیلے جانے والےسیمی فائنل  مقابلوں میں شرکت کی حقدار ہوں گی،ٹورنامنٹ کا فائنل3 اپریل کو کھیلا جائے گا،اس طرح ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے 3مرتبہ ٹکرانے کا امکان ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *