پاک نیوزی لینڈ ٹاکراموسم کی بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی



( ویب ڈیسک )کولمبو میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے  تاہم موسم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں  کل دوپہر کے وقت سے آسمان مکمل طور پر ابر آلود تھا اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن زیادہ نمی کے باعث یہ 37 ڈگری محسوس ہو رہا ہے، جبکہ سایہ دار مقامات پر حقیقی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا مغرب شمال مغرب کی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ جھکڑ 26 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہے ہیں۔ نمی کا تناسب 80 فیصد اور ڈیو پوائنٹ 24 ڈگری ہے۔ اب تک 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور مزید بارش کا امکان 75 فیصد بتایا گیا ہے۔ بادلوں کا تناسب 99 فیصد ہے جبکہ حدِ نگاہ 5 کلومیٹر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:فخر ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر کو پتا ہے ہمیں کیا چاہئے: مائیک ہیسن

 آج شام کے وقت درجہ حرارت کم ہو کر 25 ڈگری تک آنے کی توقع ہے اور بارش رکنے کا امکان ہے، تاہم نمی 86 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضا میں حبس برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ اے میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ واحد شکست بھارت کے خلاف ہوئی۔ سپر ایٹس کے گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

 ٹی20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں پاکستان کو 5-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 49 ٹی20 میچز میں پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *