
(حافظ شہباز علی) پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلوی ویزے جاری کر دئیے گئے ۔
پاکستان ہاکی ٹیم پانچ فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔
پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے ہوبارٹ میں کھیلا جانا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ کر آٹھ فروری کو آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ۔
پرولیگ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 10 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
پرولیگ کے دوسرے فیز میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے قریب سے مسلح شخص گرفتار












Leave a Reply