پشاور میں دفعہ 144 نافذ، پتنگ بازی پر پابندی عائد


پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے طیاروں کو حادثات سے بچانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ایئر پورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر بیم استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

پابندی پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں پر ہوگی اور ان علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر لائٹس کااستعمال دو ماہ تک نہیں کیا جاسکے گا۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *