سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی سرپرستی یافتہ تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے عناصر علاقے میں سرگرم تھے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک خودکش خوارجی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز نے کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔













Leave a Reply