پنجاب سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ آن لائن مارکنگ کے لیے خصوصی سافٹ ویئر بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز (آئی بی سی سی) نے تمام تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ سسٹم پر عملدرآمد کا پابند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ای مارکنگ کے لیے تیار کردہ سافٹ ویئر تمام بورڈز کو مفت فراہم کر دیا گیا ہے۔
رواں سال پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کمپیوٹر کے پرچے کی آن لائن مارکنگ کی جائے گی۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو آئندہ مرحلے میں تمام مضامین کے پرچوں کی مارکنگ بھی ای مارکنگ سسٹم کے تحت کی جائے گی۔
آئی بی سی سی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، نتائج کے عمل کو تیز بنانا اور مارکنگ کے دوران ممکنہ غلطیوں کو کم کرنا ہے۔
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مارکنگ نظام سے نہ صرف نتائج جلد جاری ہوں گے بلکہ امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔













Leave a Reply