پنجاب بھر میں ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جبکہ شناختی کارڈ یا اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ بھی آن لائن درج کی جا سکے گی، جس سے شہریوں کو تھانوں کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہر پولیس اسٹیشن کے کم از کم 10 اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے لیے باقاعدہ فنڈز منظور کر دیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 14 ہزار باڈی کیمز اور 700 پنک بٹن صوبے بھر میں نصب کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ پولیس اہلکار ہر شہری سے باعزت انداز میں پیش آئیں اور ’’اوئے‘‘ کلچر سمیت بدتمیزی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چھوٹی نوعیت کی شکایات دو سے تین گھنٹوں میں نمٹانے کا بھی حکم دیا۔
حکومت کو امید ہے کہ ان اصلاحات کے ذریعے پولیس کا نظام زیادہ شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے گا۔













Leave a Reply