
(24نیوز) گرین شرٹس کے پرستاروں کے لئے ایک غیر معمولی سنسنی اور جوش سے بھرا دن آ رہا ہے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں دو مرتبہ روایتی حریف سے ٹکرائیں گی۔
کرکٹ کی ہسٹری میں پہلی مرتبہ یہ ہونے جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں پاکستان اور بھارت کے دو مرتبہ کرکت میچ ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ تو بار ہا ہوا کہ کسی ایک ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت دو مرتبہ آمنے سامنے آئے لیکن ان دن مین دو گرین شرٹ سکواڈز کا روایتی دشمن سے ٹکرانے کا واقعہ پہلی مرتبہ 15 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔
کرکٹ کے پنڈت 15 فروری کو کرکٹ کی ہسٹری کا ایک غیر معمولی دن تصور کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ کرکٹ میں سب سے پرانے روایتی حریف تو انگلینڈ اور آسٹریلیا ہی ہیں لیکن سب سے زیادہ جوش و خروش پاکستان اور بھارت کے میچوں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ٹی پر اور اب آن لائن بھی سب سے زیادہ دلچسپی کا مرکز پاکستان بھارت کرکٹ میچ ہی ہوتے ہی۔
اب 15 فروری کو کرکٹ کی تاریخ میں وہ یادگار گھڑی آ رہی ہے کہ جب ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ہی دن پاکستان اور بھارت کے فینز کو دو پاک بھارت میچ دیکھنے کو ملیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے، اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔ اسی روز تاہم اسی روز بنکاک میں ایک اور پاک بھارت کرکٹ میچ بھی ہوگا۔ یہ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا میچ ہو گا۔ جس میں گرین شرٹس اور انڈین ویمن آمنے سامنے آئیں گی۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کی ویمن ٹیمیں سری لنکا میں ویمنز ورلڈ کپ کے دوران آمنے سامنے آئی تھیں۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 8 ٹیموں پر مشتمل ویمنز یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خودکفالت کی طرف اہم چھلانگ :پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی بھاری مقدار مل گئی
8 ٹیموں کو چار، چار ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ٹیم کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔
گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرپائیں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آج کا پکوان: چٹ پٹا مٹن تکّہ











Leave a Reply