پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دئیے جانے کا امکان



(ویب ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں  کینگروز کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپتان میچل مارش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی ابتدائی میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔

مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا جس کے باعث مینجمنٹ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:PSL: نئی فرنچائز حیدرآباد نےبڑے نام کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

 مچل مارش کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں کے آخری مراحل میں ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے، اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں ممکنہ تبدیلیوں پر شائقین کی گہری نظر ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائےگی جو 29 اور 31 جنوری کو شیڈول ہے جبکہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *