پی ایس ایل الیون ممکنہ شیڈول آگیا



(حافظ شہباز)پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے فرنچائزز کے ساتھ ممکنہ شیڈول شیئر کردیا۔
 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل الیون کے لیے 44 میچز پر مشتمل شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،لاہور پی ایس ایل کے سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا،لیگ کے 14 میچز لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 10،فیصل آباد میں 7،ملتان میں 4،کراچی میں 6اورپشاور میں 2 میچز شیڈول ہیں ،پہلی مرتبہ فیصل آباد اور پشاور میں بھی لیگ کے میچز ہوں گے۔
پی ایس ایل الیون کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو حیدر آباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا،27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز لاہور میں مدمقابل ہوں گی،لیگ میں سات ڈبل ہیڈرز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلا کوالیفائیر 2 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پہلا ایلیمینیٹر 3 مئی جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 5 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا،فائنل مقابلہ امریکا یا انگلینڈ میں کروانے کی تجویز زیر غورہے جبکہ فائنل پاکستان میں ہونے کی صورت میں لاہور میں کروا نے کی تجویز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم، آئی سی سی چیئرمین کا اہم بیان سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق فائنل کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کریں گے، لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *